وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اترپردیش کے شہر وارانسی میں 4 نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وندے بھارت، نمو بھارت اور امرت بھارت جیسی ریل گاڑیاں جدید بھارتی ریلویز کی بنیاد رکھ رہی ہیں۔ ہر بھارتی کو وندے بھارت ریل گاڑی پر فخر ہے۔ یہ ریل گاڑی بھارتیوں کیلئے، بھارتیوں کے ذریعے اور بھارتیوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شروع کی گئی، اِن ریل گاڑیوں بنارس-کھجوراہو، لکھنؤ-سہارنپور، فیروزپور-دلّی اور اِرناکولم-بنگلورو کے ساتھ ملک میں چلنے والی وندے بھارت ریل گاڑیوں کی تعداد 160 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں بنیادی ڈھانچہ، اُن کی معاشی ترقی میں اہم رول ادا کرتا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج اترپردیش کی ترقی نے سیاحت کے زیادہ مواقع کھولے ہیں۔ اِس موقع پر انہوں نے کاشی کے اسکولی بچوں کی تعریف کی اور کہا کہ اُن میں بہت زیادہ ہنر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اُن سے اسٹیشن پر مل کر بہت خوش ہوئے تھے اور اُن کی پینٹنگس میں بھارت کی خوشحالی اور ترقی دکھائی دیتی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ریلویز، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو بھی اِس موقع پر موجود تھے۔