January 6, 2026 2:58 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کی Visakh ریفائنری میں ایس پی سی ایل کی Residue Upgradation Facility کے کامیاب آغاز کی ستائش کی ہے

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کی Visakh ریفائنری میں ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ کی Residue Upgradation Facility کے کامیاب آغاز کی ستائش کی ہے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ اِس جدید سہولت سے آتم نربھر بھارت کے ویژن کے تحت توانائی میں خود کفالت کو فروغ دینے کی ملک کی کوششوں کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ توانائی کی یقینی فراہمی اور خودکفالت کی جانب بھارت کے سفر میں ایک اہم قدم ہے۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب پوری نے اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ یہ سہولت بھارت کی انجینئرنگ کا ایک شاہکار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔