December 21, 2025 3:00 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آسام میں Namrup کے مقام پر 10 ہزار 601 کروڑ روپے مالیت کے کیمیاوی کھاد پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھا

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج آسام کے ڈبرو گڑھ ضلعے میں Namrup کے مقام پر 10 ہزار 601 کروڑ روپے مالیت کے ایک فرٹیلائزر پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اِس پروجیکٹ کا مقصد خطے میں کیمیاوی کھاد کی پیداوار کو مستحکم بنانا اور زرعی پیداوار کو بڑھاوا دینا ہے۔ اِس پلانٹ میں سالانہ 12 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن یوریا تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ آسام کی کیمیاوی کھاد کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ، امید ہے کہ اس پلانٹ سے پڑوس کی ریاستوں کو بھی فائدہ ہوگا، فرٹیلائزر درآمدات پر انحصار کم ہوگا، روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوں گے اور خطے میں یہ صنعتی ترقی میں اہم رول ادا کرے گا۔ وزیرِ اعظم نے اِس کے بعد وہاں موجود لوگوں سے خطاب بھی کیا۔

اِس سے قبل، آج صبح وزیرِ اعظم نریندر مودی آسام کے گواہاٹی میں Paschim Boragaon شہید اِسمارَک شیتر گئے اور آسام تحریک کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جناب مودی گواہاٹی میں ”پریکشا پے چرچہ“ پروگرام کے حصے کے طور پر آسام کے 25 ہونہار طلباء سے گفتگو بھی کرنے والے ہیں۔ جناب مودی دریائے برہمپتر پر ایک کروز میں طلباء سے گفتگو کریں گے، جو امتحانات سے قبل طلباء کے ساتھ وزیرِ اعظم کے رابطے کا ایک منفرد پروگرام ہوگا۔

جناب مودی نے کَل گواہاٹی میں لوک پریہ گوپی ناتھ Bardoloi بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔