وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ملک کے جہاز سازی اور بحری ایکو نظام کو مستحکم کئے جانے سے متعلق سرکار کا 8 ارب امریکی ڈالر کا پیکیج معمول کا بجٹ نہیں ہے بلکہ یہ جوش اور امنگ کا ایک اشارہ ہے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے وزیر سربانند سونووال کی جانب سے پوسٹ کئے گئے ایک مضمون کو شیئر کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ اِس مضمون میں وضاحت کی گئی ہے کہ کس طرح میک اِن انڈیا کی مدد سے ایک ترقی پذیر اور مستحکم صنعتی بنیاد اور بندر گاہوں کو جدید بنانے کی کوششوں نے ملک کو ایک منفرد سبقت فراہم کی ہے۔
سوشل میڈیا کی کئی پوسٹ میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ کس طرح اگلے مرحلے کی GST اصلاحات نے ملک کے اقتصادی اعتماد کو مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آٹو کی برآمدات بھی اِس مالی سال میں اب تک 31 لاکھ 40 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی ہیں، جو ایک ریکارڈ ہے۔ x