وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے یشوبھومی میں Semicon India-2025 کے دوسرے دن، سیمی کنڈکٹر شعبے کے ماہرین کے ساتھ تبادلہئ خیال کیا۔ وزیرِ اعظم نمائش دیکھنے بھی گئے اور سیمی کنڈکٹر سے وابستہ مختلف اشیاء اور پروجیکٹوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر الیکٹرانکس اور IT محکمے کے وزیر اشونی ویشنو بھی موجود تھے۔
جناب مودی نے آج دوپہر CEOs کی گول میز میں بھی شرکت کی۔ CEOs کی اِس گول میز میں دنیا بھر کے صنعت کار یکجا ہوئے۔
تین روزہ سیمی کون انڈیا 2025 کانفرنس کا کل وزیرِ اعظم نے افتتاح کیا تھا۔ اِس کانفرنس کا مقصد، بھارت کو عالمی سیمی کنڈکٹر کی سپلائی چین میں ایک بھروسہ مند ساجھیدار کے طور پر قائم کرنا ہے۔ x