وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کا ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں آب و ہوا سے متعلق عالمی مالیات کو نئے سرے سے، اِس طرح تشکیل دینے کے بھارت کے موقع کو اجاگر کیا گیا ہے کہ اِس میں مزید شفافیت اور مشترک معیارات ہوں۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، وزیرِ اعظم نے کہا کہ مضمون میں آب و ہوا سے متعلق مالیات پر عائد ٹیکس اور ماحول سے مطابقت رکھنے والی بڑھتی ہوئی گھریلو مالیات کے، بھارت کے مسودے کا ذکر کیا گیا ہے، جس میں عملی قیادت کی مثالیں پیش کی گئی ہیں اور جس سے مستقبل میں عالمی سطح پر مزید موثر طریقہئ کار میں رہنمائی حاصل ہوتی ہو۔ x