وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک میں KSR ریلوے اسٹیشن سے تین وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اِن میں بنگلورو – بیلگاوی، ماتا ویشنو دیوی کٹرا – امرتسر اور ناگپور – پونے وندے بھارت ٹرینیں شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم نے میٹرو سروس کی Yellow لائن کا بھی آغاز کیا، جو الیکٹرانک سِٹی کو Ragigudda کے نزدیک R V Road Station پر بومَن ہَلّی کے ساتھ جوڑے گی۔
اِس موقع پر کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، وزیرِ اعلیٰ سدّا رمیاّ، نائب وزیرِ اعلیٰ ڈی کے شیو کمار، ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو اور مرکزی وزیر شوبھا کراندلاجے بھی موجود تھیں۔
Yellow لائن، Hosur روڈ پر الیکٹرانک سِٹی کو Bommasandra سے جوڑے گی، جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ اِس میں زمین کے اوپر 16 اسٹیشن ہوں گے اور پوری طرح سہولیات دستیاب ہونے کے بعد روزانہ 8 لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نئی لائن پر RV Road Station سے الیکٹرانک سِٹی تک میٹرو ٹرین میں سفر کیا۔ وندے بھارت ٹرینیں عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہیں۔
بنگلورو- بیلگاوی وندے بھارت ریل گاڑی سے شمالی کرناٹک اور ریاستی راجدھانی کے درمیان رابطے میں اضافہ ہوگا۔ یہ نیم تیز رفتار ٹرین سروس ہفتے میں چھ دن چلا کرے گی۔
وزیرِ اعظم اب ایک پروگرام میں شرکت کررہے ہیں، جہاں وہ بنگلورو کیلئےNamma میٹرو نیٹ ورک کے تیسرے مرحلے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جس میں 44 کلومیٹر سے زیادہ کے دو کاریڈور ہوں گے۔
Site Admin | August 10, 2025 3:07 PM
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج بنگلورو میں KSR ریلوے اسٹیشن سے تین وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے الیکٹرانک سِٹی کو بومن ہَلّی کے ساتھ جوڑنے والی Yellow لائن میٹرو سروس کا بھی آغاز کیا
