September 14, 2025 2:56 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج آسام میں چھ ہزار 300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک ایک ترقی یافتہ بھارت بنانے کیلئے متحد ہوکر آگے بڑھ رہا ہے اور اِس مقصد کے حصول میں شمال مشرق کا بہت بڑا رول ہے

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج آسام میں چھ ہزار 300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بڑے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔
اِس موقع پر دَرانگ میں منگل ڈوئی کے مقام پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت، دنیا میں سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والا ملک ہے اور آسام، ملک میں سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والی ریاستوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک ایک ترقی یافتہ بھارت بنانے کی سمت متحد ہوکر آگے بڑھ رہا ہے اور اِس مقصد کے حصول میں شمال مشرق کا بہت اہم رول ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ سرکار شمال مشرق میں کنکٹی ویٹی پر توجہ مرکوز کررہی ہے کیونکہ کسی بھی خطے کی تیزرفتار ترقی کیلئے یہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ جناب مودی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ووکل فار لوکل کے برانڈ امبیسڈر بنیں اور سودیشی اشیاء پر فخر کریں۔
اِس موقع پر بھوپین ہزاریکا کو یاد کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھوپین دا نے بھارت کے اتحاد کو آواز بخشی۔ انہوں نے کہا کہ بھوپین دا کیلئے بھارت رتن سے شمال مشرق کے تئیں، اُن کی سرکار کے عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔
دَرانگ میں مرکزی وزیر سربانند سونووال اور آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی عزت افزائی کی۔
آج جن ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز ہوا ہے، اُن میں دَرانگ میڈیکل کالج اسپتال اور GNM اسکول نیز B.Sc نرسنگ کالج شامل ہیں، جس سے خطے میں طبی تعلیم اور حفظانِ صحت کی سہولیات کو تقویت ملے گی۔
اِس کے علاوہ، گواہاٹی رِنگ روڈ پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا ہے، جس سے شہری موبیلٹی میں اضافہ ہوگا، ٹریفک کی بھیڑبھاڑ کم ہوسکے گی اور راجدھانی اور اُس کے اطراف کنکٹی ویٹی بہتر ہوسکے گی۔

وزیرِ اعظم آسام میں آج ہی 9 ہزار 230 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
وزیرِ اعظم گولا گھاٹ میں Numaligarh ریفائنری پلانٹ میں آسام بایو ایتھنول پرائیویٹ لمیٹیڈ کا افتتاح کریں گے، جس کا مقصد ماحولیات کیلئے ساز گار توانائی کو فروغ دینا اور زیرِ زمین ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔