وزیرِ اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں نیتی آیوگ میں سرکردہ ماہرِ اقتصادیات اور شعبہ جاتی برآمدات کے ماہرین کے ساتھ تبادلہئ خیال کررہے ہیں تاکہ مرکزی بجٹ 2026-27 سے پہلے، اُن کے خیالات اور تجاویز معلوم کی جاسکیں۔ یہ میٹنگ ماہرین کیلئے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور مستقبل کی ترجیحات سے متعلق خیالات پیش کرنے کی غرض سے ایک پلیٹ فارم کا کام کرے گی۔ تبادلہئ خیال کے دوران، اُن شعبوں کا بھی احاطہ کئے جانے کا امکان ہے، جہاں ترقی کو تقویت دینے، Macro اقتصادی استحکام کو مستحکم کرنے اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مزید اصلاحات کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ نیتی آیوگ میں یہ میٹنگ انتہائی سودمند ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ حکومت اگلے مرحلے کی اقتصادی منصوبہ بندی کی تیاری کررہی ہے۔
Site Admin | December 30, 2025 2:54 PM
وزیرِ اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں نیتی آیوگ میں سرکردہ ماہرِ اقتصادیات اور شعبہ جاتی برآمدات کے ماہرین کے ساتھ تبادلہئ خیال کررہے ہیں