وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں نیتی آیوگ گورننگ کونسل کی دسویں میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں۔ اِس میٹنگ میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، مرکز کے زیرِ انتظام والے علاقوں کے لیفٹننٹ گورنر، مرکزی وزراء اور نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین، ممبر اور CEO شرکت کررہے ہیں۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندربابو نائیڈو، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سُکھوِندر سنگھ سُکھّو، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو Sai بھی اِس میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔ گورننگ کونسل کی میٹنگ میں، اِس سال کے موضوع ’2047 تک وکست بھارت – وکست راجیہ‘ کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔ یہ میٹنگ ملک کو درپیش ترقیاتی چیلنجوں پر بات چیت کرنے اور بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں ریاستوں کے رول پر اتفاقِ رائے قائم کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔×
Site Admin | May 24, 2025 3:03 PM
وزیرِ اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی دسویں میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں، جس میں ملک کو درپیش ترقیاتی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے