December 13, 2025 3:09 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی شاہ عبداللہ دوئم بن الحسین کی دعوت پر 15 سے 16 دسمبر تک اردن کا دورہ کریں گے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی شاہ عبداللہ دوئم بن الحسین کی دعوت پر 15 سے 16 دسمبر تک اردن کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہورہا ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ…                        VC – Vinod Kumar

بھارت اور اردن نے ہر قسم کی انتہا پسندی، دہشت گردی اور بنیاد پرستی کے خلاف مستقل طور پر ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک دہشت گردی کے شکار رہے ہیں اور پُرتشدد انتہا پسندی کے خلاف اجتماعی کارروائی اور اِسے بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی ضرورت اجاگر کی ہے۔ 2018 میں شاہ عبداللہ دوئم کے بھارت دورے کے دوران، جب اردن ISIS کے خلاف لڑائی میں پیش پیش تھا، وزیرِ اعظم مودی اور اردن کے شاہ نے نئی دلّی کے وگیان بھون میں ”اسلامی وراثت: افہام و تفہیم اور اعتدال کے فروغ“ کے موضوع پر ایک بڑی کانفرنس سے مشترکہ طور پر خطاب کیا تھا۔ اِس کانفرنس میں، اسلام کی اصل روح اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کو یکسر طور پر مسترد کئے جانے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

عمان سے ونود کمار کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں…