وزیرِ اعظم نریندر مودی بعد میں شام کو آسام جائیں گے۔ شام کو جناب مودی Bodo کمیونٹی کے ثقافتی مالامال، تاریخی ورثے کی تقریب Bagurumba Dwhou 2026 میں شامل ہوں گے۔
ایک رپورٹ۔ V-C Aminul
وزیراعظم آج شام تقریباً 6 بجے گوہاٹی کے بھوگیشور Baruah اسپورٹس کمپلیکس میں ایک روایتی بوڈو ثقافتی پروگرام Bagurumba Dwhou-2026 میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر بوڈو برادری سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار سے زیادہ فنکار Bagurumba رقص پیش کریں گے۔ کَل وزیراعظم تقریباً صبح 11 بجے ناگاؤں ضلع کے کالیابور میں 6 ہزار 950 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے قاضی رنگا الیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ کی بھومی پوجن میں شریک ہوں گے۔ یہ الیویٹڈ وائلڈ لائف کوریڈور جانوروں کے بلارکاوٹ آنے جانے کو یقینی بنائے گا، جس سے جانوروں اور انسانوں کے درمیان تصادم میں کمی آئے گی، اس سے روڈ سیفٹی کو فروغ ملے گا، سفر کے وقت میں کمی آئے گی، مسافروں کی آمد ورفت اور مال برداری میں اضافہ ہوگا۔
گوہاٹی سے Aminul کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں …… آسیہ میمونہ