January 14, 2026 9:41 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی جمعہ کو نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اسٹارٹ اَپ کے قومی دن 2026 کے موقع پر خطاب کریں گے

وزیرِ اعظم نریندر مودی جمعہ کو نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اسٹارٹ اَپ کے قومی دن 2026 کے موقع پر خطاب کریں گے۔ آج سہ پہر نئی دلّی میں صحافیوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے، صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے DPIIT کے سکریٹری امردیپ سنگھ بھاٹیہ نے کہا کہ 2016 میں شروع کئے گئے اسٹارٹ اَپ انڈیا کو 10 سال ہوچکے ہیں اور یہ دن اسٹارٹ اَپ ایکو نظام سے وابستہ ہر شخص کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، DPIIT کے جوائنٹ سکریٹری سنجیو سنگھ نے کہا کہ اِس پروگرام میں ملک بھر کے تین ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اَپ شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔