وزیرِ اعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 19 تاریخ کو تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور جائیں گے۔ وہ قدرتی کھیتی باڑی سے متعلق جنوبی بھارت چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس کا اہتمام تمل ناڈو میں کسانوں کی انجمنیں کریں گی۔ وزیرِ اعظم، آرگینک زراعت میں مہارت رکھنے والے جنوبی ریاستوں کے 50 سائنسدانوں سے بات چیت کریں گے۔ چوٹی کانفرنس میں وسیع بنیادوں والی قدرتی کھیتی باڑی کیلئے پالیسیاں وضع کی جائیں گی۔ منتظمہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر PR Pandian نے کہا ہے کہ اِس کانفرنس سے قدرتی کھیتی باڑی سے متعلق بیداری پیدا ہوگی۔
Site Admin | November 13, 2025 3:12 PM
وزیرِ اعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 19 تاریخ کو تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور جائیں گے