November 27, 2025 3:26 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی اِس ماہ کی 29 تاریخ سے چھتیس گڑھ کے دو روزہ دورے پر رہیں گے

وزیرِ اعظم نریندر مودی اِس ماہ کی 29 تاریخ سے چھتیس گڑھ کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ وزیرِ اعظم پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل صاحبان کی 60 ویں آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ رائے پور میں 28 سے 30 نومبر تک ہونے والی اِس تین روزہ کانفرنس کا مقصد پولیسنگ کے سلسلے میں اب تک اہم چیلنجوں سے متعلق کئے گئے اقدامات میں پیشرفت کا جائزہ لینا اور وِکست بھارت کے قومی نظریے سے مطابقت رکھتے ہوئے، ایک سُرکشِت بھارت کی تعمیر کیلئے آئندہ کا نقشہئ راہ تیار کرنا ہے۔ جناب مودی غیرمعمولی خدمات کیلئے President پولیس میڈلس بھی عطا کریں گے۔ اِس کانفرنس میں مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور داخلی امور کے وزیرِ مملکت Bandi سنجے کمار بھی شرکت کریں گے۔ x