وزیرِ اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے اُن کے ہم منصب Keir Starmer کے درمیان آج دو طرفہ بات چیت ہوگی۔ دونوں دوست ملکوں کیلئے فائدہ مند، آزاد تجارتی سمجھوتے FTA پر بھی آج دستخط کئے جائیں گے۔ توقع ہے کہ تفصیلی بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اہم نوعیت کے تعلقات میں اور تیزی لائے جانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ برطانوی حکومت کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم Starmer تقریباً چھ ارب پاؤنڈ کی نئی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، جس سے ملک بھر میں 2 ہزار 200 سے زیادہ برطانوی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ بھارتی کمپنیاں برطانیہ میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دیں گی، جبکہ برطانوی کمپنیوں کو بھارت میں کاروبار کے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔ دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں مالدیپ روانہ ہونے سے پہلے جناب مودی، شاہ چارلس سوئم سے ملاقات کریں گے۔
Site Admin | July 24, 2025 2:54 PM
وزیرِ اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے اُن کے ہم منصب Keir Starmer کے درمیان آج دو طرفہ بات چیت ہوگی۔