وزیرِ اعظم نریندر مودی آسام اور مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر مغربی بنگال پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مالدا ضلعے میں بھارت کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ یہ ریل گاڑی ہاوڑہ اور گواہاٹی (کاماکھیہ) کے درمیان چلے گی۔ جناب مودی نے ورچوئل طریقے پر گواہاٹی- ہاوڑہ وندے بھارت سلیپر کی بھی شروعات کی۔ اِس گاڑی کے چلنے سے سفر میں کم وقت لگے گا اور سفر بھی آرام دہ ہوگا۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اِس ریل گاڑی سے عام مسافروں، طلباء، پیشہ ور افراد، مائیگریٹ ورکروں اور تاجروں وغیرہ کو کافی فائدہ پہنچے گا۔
وزیرِ اعظم مودی مغربی بنگال میں تین ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ریل اور سڑک پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور اُن کی شروعات کریں گے۔