وزیر اعظم نریندر مودی آج ورچوئل وسیلے سے 22 ویں آسیان-بھارت سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم مودی اور آسیان کے رہنما، مشترکہ طور پر آسیان-بھارت تعلقات میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور جامع اسٹریٹجک ساجھے داری کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آسیان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا بھارت کی مشرق نواز پالیسی اور بھارت-بحر الکاہل نظریے کا ایک اہم ستون ہے۔
وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کل کوالالمپور میں منعقد ہونے والی 20ویں مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس میں وزیرِ اعظم مودی کی نمائندگی کریں گے۔
مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس کے انعقاد سے، بھارت-بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو درپیش چیلنجوں پر غور و خوض کرنے کے علاوہ علاقائی نیز بین الاقوامی حالات و واقعات پر تبادلہئ خیال کرنے کا بھی موقع فراہم ہوگا۔