وزیرِ اعظم نریندر مودی آج گجرات کیلئے اپنا دو روزہ دورہ شروع کریں گے۔ وہ ایکتا نگر، کیوڑیا میں ایک ہزار 140 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا، اُن میں Rajpipla میں بِرسا مُنڈا ٹرائبل یونیورسٹی Vaman Vriksha Vatika، ای-بس چارجنگ ڈِپو اور 25 الیکٹرک بسیں شامل ہیں۔ اِس کے علاوہ جناب مودی Royal Kingdoms of India کے میوزیم، اسپورٹس کمپلیکس، Shoolpaneshwar گھاٹ کے نزدیک Jetty کی ترقی اور اتحاد کے مجسمے پر Travelators سمیت مختلف پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم راشٹریہ ایکتا دِوس تقریبات میں بھی شرکت کریں گے اور کل سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔x
Site Admin | October 30, 2025 2:58 PM
وزیرِ اعظم نریندر مودی آج گجرات کیلئے اپنا دو روزہ دورہ شروع کریں گے۔