January 10, 2026 2:56 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی آج گجرات میں سومناتھ سوابھیمان پَرو اور اِس سے وابستہ اہم روحانی پروگرام میں شامل ہوں گے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی آج گجرات میں سومناتھ سوابھیمان پَرو اور اِس سے وابستہ اہم روحانی پروگرام میں شامل ہوں گے۔ گجرات میں پہلے جیوترلنگ پر جاری سومناتھ سوابھیمان پرَو صرف ایک روحانی تقریب نہیں ہے، بلکہ بھارت کی قدیم سائنسی بصیرت کا جشن بھی ہے۔ یہ تقریب جنوری 1026 میں سومناتھ مندر پر تاریخ میں درج پہلے حملے میں کے ایک ہزار سال مکمل ہونے کی یاد میں قومی طور پر منائی جارہی ہے۔

یہ تقریب صرف تباہی کی یاد کے طور پر نہیں بلکہ مزاحمت، عقیدے اور تہذیبی خودداری کی علامت بھی ہے۔ صدیوں تک سومناتھ مندر کو حملہ آوروں کے ذریعہ نشانہ بنایا جاتا رہا، جن کا مقصد عقیدت کے بجائے تباہی تھا، تاہم ہر مرتبہ دیوی اہلّیہ بائی ہولکر جیسے عقیدت مندوں کے اجتماعی عزم کے ذریعہ مندر کی تعمیر نو ہوتی رہی۔ دوبارہ اُبھرنے کے سومناتھ کے اس طاقتور جذبے نے سومناتھ کو ملک کے تہذیبی تسلسل کے طاقتور علامت کے طور پر نمایاں کیا۔ موجودہ سال سومناتھ مندر کے اُن 75 سال مکمل ہونے کے ساتھ منایا جارہا ہے، جب آزادی کے بعد 11 مئی 1951 کو موجودہ سومناتھ مندر کو عقیدت مندوں کیلئے دوبارہ کھولا گیا تھا۔ یہ دو اہم سنگ میل ایک ساتھ مل کر سومناتھ سوابھیمان پَرو کی بنیاد قائم کرتے ہیں۔ اس مہینے کی 8 تاریخ کو شروع ہوا، چار روزہ سومناتھ سوابھیمان پرَو، کَل اختیار پذیر ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔