November 7, 2025 2:48 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی آج شام وارانسی پہنچیں گے۔ وہ کل صبح بنارس-کھجوراہو اور لکھنؤ-سہارنپور سمیت چار وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے

وزیرِ اعظم نریندر مودی آج شام وارانسی پہنچیں گے۔ وہ کل صبح بنارس-کھجوراہو اور لکھنؤ-سہارنپور سمیت چار وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔

کاشی میں وزیرِ اعظم کے دورے کے تناظر میں، وہاں لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے اور اُن کے استقبال کی بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔

وزیرِ اعظم کَل وارانسی – کھجوراہو وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ اس ٹرین سے، اِس راستے پر براہ راست رابطہ فراہم ہوگا اور تقریباً دو گھنٹے 40 منٹ وقت کی بچت ہوگی۔ یہ وندے بھارت ایکسپریس، وارانسی، پریاگ راج، چِترکوٹ اور کھجوراہو جیسے مذہبی اور ثقافتی مقامات کو ایک دوسرے سے جوڑے گی۔ اِس ٹرین سے لکھنؤ، سیتا پور، شاہجہانپور، بریلی، مراد آباد، بجنور اور سہارنپور کے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔