ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 28, 2025 2:35 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی آج شام جاپان کے دورے پر جارہے ہیں، جہاں وہ 15ویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی آج شام جاپان کے دورے پر جارہے ہیں، جہاں وہ 15ویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی کا جاپان کا یہ آٹھواں دورہ ہوگا، جبکہ جاپان کے وزیرِ اعظم Shigeru Ishiba کے ساتھ یہ اُن کی پہلی سربراہ ملاقات ہوگی۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِس دورے میں دونوں رہنما بھارت اور جاپان کے درمیان خصوصی، کلیدی اور عالمی ساجھیداری کا جائزہ لیں گے۔ اِن شعبوں میں دفاع اور سکیورٹی، تجارت اور معیشت، تکنیک اور اختراع نیز عوام سے عوام کے رابطے شامل ہیں۔ جاپان میں بھارت کے سفیر Sibi George نے آکاشوانی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے جاپان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک کے نئے راستے کھلیں گے۔

SB – 0830 – CV Jourj Ambesder Japan

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں، وزیرِ اعظم 31 اگست سے پہلی ستمبر تک چین کے دورے پر رہیں گے، جہاں وہ Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی چین کے صدر Xi Jinping کی دعوت پر وہاں جارہے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔