July 23, 2025 10:11 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی، برطانیہ اور مالدیپ کے دو ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں آج رات لندن پہنچ رہے ہیں۔ وہ برطانیہ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دو ملکوں، برطانیہ اور مالدیپ کے دورے کے پہلے مرحلے کے تحت لندن کے سفر پر ہیں۔ برطانیہ کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم مودی اپنے ہم منصب Keir Starmer سے تبادلہئ خیال کریں گے اور شاہ چارلس سوئم سے ملاقات کریں گے۔

لندن میں آکاشوانی کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر وکرم کمار Doraiswami نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ دونوں ملکوں کیلئے سود مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد تجارت سے متعلق مستقبل کے ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے جاسکتے ہیں اور اِس کا دونوں ملکوں کی معیشتوں پر مثبت اثر ہوگا۔

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم 25 اور 26 جولائی کو مالدیپ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ مالدیپ کے 60 یوں یومِ آزادی کے موقع پر صدر محمد مُعضو کی دعوت پر وزیر اعظم مودی، مالدیپ کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر معضو اور دیگر سیاسی قیادت سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ جامع اقتصادی اور بحری سلامتی شراکت داری کے مشترکہ نظریے پر پیش رفت کی جاسکے۔ x