December 28, 2025 3:08 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی، آج نئی دلی میں چیف سیکریٹریوں کی 5 ویں قومی کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں

وزیرِ اعظم نریندر مودی، آج نئی دلی میں چیف سیکریٹریوں کی 5 ویں قومی کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں۔ انہوں نے کَل بھی اِس کانفرنس کی صدارت کی تھی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر، وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ کانفرنس کے دوران، انہوں نے حکمرانی اور اصلاحات سے متعلق مختلف امور پر بامعنی اور نتیجہ خیز تبادلہئ خیال کیا۔

یہ تین روزہ کانفرنس، جس کا آغاز جمعے کو ہوا تھا، قومی ترقی کی ترجیحات پر منظم اور مسلسل بات چیت کے ذریعے، مرکز اور ریاستوں کے درمیان ساجھے داری کو مضبوط بنانے کے مقصد سے منعقد کی گئی ہے۔

کانفرنس کا مرکزی موضوع ”وکست بھارت کے لیے انسانی سرمایہ“ ہے، جس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے لیے بہترین طور طریقوں اور حکمتِ عملی پر غور و خوض کیا جارہا ہے۔

اِس موضوع کے تحت، پانچ اہم شعبوں پر تفصیلی تبادلہئ خیال پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے، جن میں ابتدائی تعلیم، اسکولی تعلیم، ہنرمندی کی تربیت، اعلیٰ تعلیم، کھیل کود اور غیر نصابی سرگرمیاں شامل ہیں۔

کانفرنس میں 6 خصوصی اجلاس بھی منعقد کیے جارہے ہیں، جن میں ریاستوں میں ضابطہ جاتی اصلاحات، حکمرانی میں ٹیکنالوجی اور مواقع، خطرات اور ان کے تدارک کے طریقے، اسمارٹ سپلائی چینز اور مارکیٹ روابط کیلئے ایگری اسٹیک، ایک ریاست، ایک عالمی معیار کا سیاحتی مقام، آتم نربھر بھارت اور سودیشی، نیز بائیں بازو کی انتہا پسندی کے بعد کے دور کیلئے حکمت عملی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔