وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور انہیں ملک کی تعمیر کے مرکز میں رکھتے ہوئے، نئی پالیسیاں تیار کی جارہی ہیں۔ آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں، ویر بال دِوس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ Gen Z اور Gen Alpha، ایک ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے میں ملک کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ خلاء، کھیل کود، مالیاتی ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ہر پہل کے مرکز میں نوجوان ہی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ’’ میرا یووا بھارت ‘‘ پہل کے تحت، نوجوانوں کو جوڑنے اور قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ، انہیں مواقع فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جناب مودی نے اجاگر کیا کہ ہر شعبے میں نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج ملک صاحبزادہ بابا زوراوَر سنگھ جی اور بابا فتح سنگھ جی کی غیر معمولی بہادری اور قربانی کو یاد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادے، مغلوں کے ظلم و جبر کے خلاف چٹان کی طرح ڈٹ گئے اور مذہبی انتہاپسندی اور خوف و تشدد کو پوری طرح ہلاکر رکھ دیا۔
اس موقع پر، وزیرِ اعظم نے 20 راشٹریہ بال پرسکار اعزاز یافتگان سے بھی بات چیت کی۔
Site Admin | December 26, 2025 10:11 PM
وزیرِ اعظم مودی نے کہا ہے کہ Gen Z اور Gen Alpha، ایک ترقی یافتہ بھارت بنانے کیلئے ملک کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے نئی دلّی میں ویر بال دِوس پروگرام سے خطاب کیا