وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی پالیسی کو نئی تعریف عطا کی ہے۔ بھارتی سرزمین پر کوئی بھی حملہ جنگ تصور کیا جائے گا۔ انھوں نے آپریشن سندور کو دہشت گردی کے خلاف بھارت کی تاریخ میں سب سے بڑی کارروائی اور اس لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے کسی بھی سطح تک جانے کے ملک کے عزم کا واضح ثبوت قرار دیا۔ وزیر دفاع آج سری نگر کے بادامی باغ کینٹ میں بھارتی فوجیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کے لازوال عزم کا اس حقیقت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت، پاکستان کی طرف سے نیوکلیئر بلیک میل کئے جانے کے باوجود بھی اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا۔وزیر دفاع نے خصوصی طور سے کہا کہ دنیا نے دیکھا ہے کہ پاکستان نے کیسے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے بھارت کو متعدد مرتبہ نیوکلیائی طاقت استعمال کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے نیوکلیائی ہتھیاروں کو، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی IAEA کی نگرانی میں سونپ دیئے جانے چاہئیں۔ وزیر دفاع نے، وزیر اعظم مودی کے نظریات کو دوہرایا کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اور اگر بات چیت ہوگی تو یہ صرف دہشت گردی اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے تعلق سے ہوگی۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، فوجی عملے کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی اور بھارتی فوج کے دیگر اعلیٰ عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔
Site Admin | May 15, 2025 9:50 PM
وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے بھارت کے عزم کااعادہ کیا ہے