March 18, 2025 2:42 PM

printer

وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے طاقت کے عدم توازن کی روک تھام کے لیے منصفانہ اور مستحکم بین الاقوامی نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج ایک منصفانہ اور مستحکم بین الاقوامی نظام کی ضرورت پر زور دیا۔ نئی دلّی میں رائے سینا مذاکرات کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک مستحکم عالمی نظام کی عدم موجودگی، نہ صرف طاقتور ممالک کو فائدہ پہنچاتی ہے بلکہ چھوٹے ملکوں کو خطرہ مول لینے اور قائم کردہ اصولوں کو چیلنج کرنے کے قابل بناتی ہے۔ڈاکٹر جے شنکر نے کشمیر پر پاکستان کے غیرقانونی قبضے کے ساتھ بھارت کے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے میانما اور مغربی ممالک میں فوجی بغاوتوں پر بین الاقوامی ردعمل میں اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، عالمی معیارات میں منصفانہ اور مستقل مزاجی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے گذشتہ 8 دہائی کے دوران عالمی نظام کا مکمل جائزہ لینے اور دنیا میں طاقت کے بدلتے توازن کو تسلیم کرنے پر بھی زور دیا۔ x