ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 13, 2025 10:02 AM | PM Visit

printer

وزیراعظم کے ہاتھوں Bairabi-Sairang ریلوے لائن کا افتتاح کیے جانے نیز آئیزال اور دلی کے درمیان پہلی راجدھانی ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیے جانے کے بعد، میزورم کو پہلا ریل رابطہ فراہم ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج میزورم، منی پور اور آسام کا دورہ کریں گے اور متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ جناب مودی میزورم جائیں گے، وہ آج صبح آیزول میں 9 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ ایک عوامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔ ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے بتایا کہ وزیر اعظم آج میزورم کے اپنے دورے کے دوران Bairabi – Sairang نئی ریلوے لائن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ سیرنگ ریلوے اسٹیشن پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ یہ ریل لائن تاریخ ساز اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ پہلی مرتبہ میزورم کی راجدھانی آیزول کو بھارتیہ ریلویز نیٹ ورک سے جوڑتی ہے۔

پہلی مرتبہ 51 کلومیٹر سے زیادہ ریلوے لائن میزورم کی راجدھانی آئزوال کو بھارتیہ ریلویز نیٹ ورک سے جوڑے گی۔

اس پراجکٹ کے ساتھ ہی آیزوال شمال مشرقی ریاستوں کی راجدھانیوں گواہاٹی، اگرتلہ اور ایٹا نگر کے بعد چوتھی ایسی راجدھانی ہوگی جس کی بھارتیہ ریلویز کے ساتھ کنکٹوٹی ہوگی۔ اس کے نتیجے میں تجارت، سیاحت اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس پراجکٹ سے ریلوے اسٹیشنوں کے نزدیک نوکریوں اور کاروبار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو مدد ملے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم تین نئی ایکسپریس ٹرین خدمات کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ ریل گاڑیاں ہیں:

Sairang  _ دلی راجدھانی ایکسپریس / Sairang _ گواہاٹی ایکسپریس اور Sairang _ کولکاتہ ایکسپریس