January 3, 2026 10:18 AM | Pragati PM Story

printer

وزیراعظم کے سرگرم حکمرانی اور بروقت عمل آوری کے اہم ترین پلیٹ فارم پرگتی کی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ہی پلیٹ فارم کی حصولیابی نے ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔

وزیراعظم کے سرگرم حکمرانی اور بروقت عمل آوری کے اہم ترین پلیٹ فارم پرگتی کی 50 ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ہی پلیٹ فارم کی حصولیابی نے ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ 2015 میں پرگتی کے آغاز سے اب تک کلیدی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور عوامی شکایات حقیقی وقت میں نگرانی اور وزیراعظم کے ذریعے براہِ راست جائزے کے ذریعے حکمرانی کے عمل میں نمایاں کایا پلٹ رونما ہوئی ہے۔

یہ پلیٹ فارم مرکز، ریاست اور مرکزی وزراء کو ایک ہی ڈجیٹل انٹرفیس پر لاکر باہمی تعاون پر مبنی وفاقی نظام کی ایک مثال پیش کرتا ہے۔

ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پرگتی نے فیصلہ سازی کے عمل میں ڈھانچے کے کلیدی پراجکٹوں میں تاخیر پیدا کرنے والے معاملات کا ازالہ کرنے اور جوابدہی کے مضبوط کلچر کا جذبہ پیدا کرنے میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔

یہ پلیٹ فارم محض نگرانی نہیں بلکہ حکمرانی سے متعلق اصلاحات کے عوامل کے طور پر ابھرا ہے۔ آج ہم اس خصوصی سیریز کے تحت ممبئی-ناگپور، جھرسوگوڈا قدرتی گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ممبئی، ناگپور، جھرسو گوڈا قدرتی گیس پائپ لائن بھارت کے قدرتی گیس کے گرڈ سے متعلق توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے تعلق سے انتہائی اہم پراجکٹ ہے۔ یہ پائپ لائن مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ اورمدھیہ پردیش کے درمیان ایک ہزار 702 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت اس پراجکٹ کی لاگت 8 ہزار 255 کروڑ روپے ہے۔ اس پراجکٹ کو کئی دشواریوں کا سامنا تھا جیسے پائپ لائن بچھانے میں روکاٹ، اراضی تحویل میں لینا، اور ایک نامزد ٹائیگر Corridor سے گزرنے والی 53 اعشاریہ 7 کلومیٹر کی پٹی کے لیے وائلڈ لائف سے منظوری حاصل کرنا جو التوا کا شکار تھی۔ ان سب دشواریوں سے دوچار اس پراجکٹ کا 28 جون 2023 میں پرگتی نظام کے تحت جائزہ لیا گیا اور فوری طور پر چیف سکریٹری کی قیادت میں مہاراشٹر سرکار، اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت و دیگر متعلقہ محکموں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی گئی اور حائل روکاٹوں کو تیزی سے باہمی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے اگست 2024 میں حل کرلیا گیا اور اس طرح پرگتی نے عمل آوری کے دشوار گزار مرحلے کو پائیدار ترقی میں تبدیل کردیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔