ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 5, 2025 10:27 AM | PM GST

printer

وزیراعظم نے GST شرحوں کو معقول بنانے کو آزاد بھارت کی سب سے بڑی اصلاحات قرار دیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سامان اور خدمات ٹیکس GST کی شرحوں کو معقول بنانا، آزادی کے بعد سے کی گئی سب سے بڑی اصلاحات ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ کئی اشیا پر ٹیکس کم کیے جانے نیز بریڈ اور زندگی بچانے والی دواؤں سمیت اہم اشیا پر اِسے بالکل ختم کیے جانے سے متوسط طبقے کے لوگوں کی جیب میں مزید رقم آنے کی امیدہے۔ وزیراعظم کل نئی دلی میں ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔

جناب مودی نے کہا کہ دو Slab  والا ٹیکس نظام نوراتری کے پہلے دن 22 ستمبر سے نافذ ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا اِس طرح لوگوں کو نوراتری کے پہلے دن سے فائدہ ملنا شروع ہوجائے گا اور اِس مرتبہ دھن تیرس زیادہ زور دار رہے گا۔

جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے لال قلعے کی فصیل سے دیوالی اور چھٹھ سے قبل نئے سلسلے کی  GST اصلاحات کے ڈبل دھماکے کا وعدہ کیا تھا۔x