وزیر اعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سفر پر گئے بھارتی خلاباز شوبھانشو شکلا سے بات چیت کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آپ بھارت سے بہت دور ہیں لیکن بھارتیوں کے دل کے بیحد قریب ہیں اور آپ کا سفر ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پریکرما کی صدیوں پرانی روایت رہی ہے اور آپ کو دھرتی ماں کی پریکرما کرنے کا نادر موقع ملا ہے۔ جناب مودی نے گروپ کیپٹن شکلا کو ان کے مشن کے لیے دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
S/B PM Wishes to Subhanshu Shukla
گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا نے کہا کہ وہ بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے نہات فخر محسوس کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے گروپ کیپٹن شکلا نے کہا کہ جب وہ بچّے تھے تب انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ خلاباز بن سکتے ہیں۔ کیپٹن شکلا نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں آج کا بھارت لوگوں کو اپنے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے۔
S/B Subhanshu Shukla
وزیر اعظم مودی نے پوچھا کہ جو خلائی تجربات کیے جارہے ہیں، کیا اس سے مستقبل میں زراعت یا صحت کے شعبے کو فائدہ پہنچے گا، اِس کے جواب میں جناب شوبھانشو شکلا نے بتایا کہ پہلی بار بھارتی سائنسدانوں نے سات انوکھے تجربات کیے ہیں جنہیں وہ خلائی اسٹیشن پر لے گئے ہیں۔ انہوں نے اُجاگر کیا کہ خلا میں تجربات کرنے کا ایک بڑا فائدہ حیاتیاتی عمل کی تیز رفتاری ہے، جس سے محققین کو زمین کی نسبت بہت تیزی سے نتائج حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔x