July 19, 2025 3:53 PM

printer

وزیراعظم نریندمودی نے مجاہد آزادی منگل پانڈے کو آج اُن کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نریندمودی نے مجاہد آزادی منگل پانڈے کو آج اُن کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے منگل پانڈے کو ایک ایسے جنگجو کے طور پر سراہا، جنہوں نے برطانوی حکومت کو چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ منگل پانڈے کی ہمت اور دلیری کی داستان ملک کے لوگوں کیلئے ہمیشہ تحریک کا ذریعہ بنی رہے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ پر منگل پانڈے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں حب الوطنی کی علامت اور بغاوت کی آگ کو روشن کرنے والا قرار دیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔