ملک آج مرد آہن سردار پٹیل کو ان کے 150 ویں یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کر ہا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی، سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150ویں یومِ پیدائش کے موقع پر گجرات کے ایکتا نگر میں راشٹریہ ایکتا دِوس تقریبات کی قیادت کررہے ہیں۔ وزیراعظم مجسمہئ اتحاد پر گلہائے عقیدت نذر کرکے دن کا آغاز کریں گے۔ اِس کے علاوہ شاندار ایکتا دِوس پریڈ کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جس میں ملک کے اتحاد اور یکجہتی کی عکاسی کی جائے گی۔
آج مردِ آہن سردار پٹیل کے عظیم مجسمے کے سامنے ایکتا نگر میں ملک کی طاقت اور اتحاد کی شاندار عکاسی کی جائے گی۔ راشٹریہ ایکتا دِوس پریڈ میں BSF، CRPF اور مختلف ریاستی پولیس فورسز کے دستے شامل ہوں گے۔ اِس سال یہ تقریب اور بھی زیادہ خاص بن گئی ہے کیونکہ راشٹریہ ایکتا دِوس پریڈ کا اہتمام یومِ جمہوریہ کی طرز پر کیا جا رہا ہے۔
اِس سال اِس پریڈ کی خاص بات BSF کا مارچ کرنے والا ایک دستہ ہے جو خاص طور پر بھارتی نسل کے Dogs پر مشتمل ہوگا جس سے آتم نربھر بھارت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔ پریڈ میں نکسلیوں اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں CRPF اور BSF کی غیر معمولی دلیری اور بہادری کے صلے میں شوریہ چکر اور بہادری کے ایوارڈ حاصل کرنے والے اہلکاروں کی عزت افزائی کی جا رہی ہے۔
اِس کے علاوہ مختلف ریاستوں اور مرکزی ایجنسیوں کی 10 شاندار جھانکیاں بھی پریڈ کا حصہ ہوں گی جس میں ”کثرت میں وحدت“ موضوع کی عکاسی کی جائے گی۔
پریڈ کے بعد وزیراعظم Aarambh 7.O کے اختتام پر 100ویں فاؤنڈیشن کورس کے زیر تربیت افسروں کے ساتھ گفتگو کریں گے۔
 
									 
		 
									 
									 
									 
									