وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ اور پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوئے GST بچت اُتسو سے سماج کے سبھی طبقے کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت مختلف شعبوں میں GST کی شرحوں کو کم کیا گیا ہے۔ آج ہمارے نامہ نگار ایک رپورٹ پیش کررہے ہیں کہ حفظان صحت کے شعبے میں GST کی نئی شرحوں سے شہریوں کو مدد فراہم ہو رہی ہے۔
عام لوگوں کو بڑی راحت فراہم کرنے کے لیے حکومت نے صحت کے شعبے میں ٹیکس میں نمایاں کمی کی ہے۔ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے کینسر اور سنگین بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی 36 جان بچانے والی دواؤں پر ٹیکس ختم کر دیا ہے۔ اِس اقدام سے بیمہ پالیسی رکھنے والوں کے لیے اخراجات میں کمی آئی ہے اور ملک بھر میں بیمہ کے دائرے کو وسیع کرنے کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
اِسی طرح، جی ایس ٹی 2.0 کے تحت ضروری دواؤں اور طبی آلات جیسے Gauze، پٹیاں، جانچ کِٹس، گلوکومیٹر اور تھرمامیٹر پر ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردی گئی ہے۔ اِس کے ساتھ ہی صحت بیمہ اور لائف انشورنس پریمیم پر، جو پہلے 18 فیصد ٹیکس عائد ہوتا تھا، اُسے بھی ٹیکس سے مبرا قرار دے دیا گیا ہے۔
صحت کے شعبے میں اِن اصلاحات سے مریضوں کے علاج کے اخراجات میں کمی آئی ہے اور متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے لوگوں کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صارف Kamal Gurung نے کہا کہ GST اصلاحات کے بعد دوائیں مزید سستی ہوگئی ہیں اور اِس سے لوگوں کو طبی اخراجات میں بچت کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
نئے GST نظام کے تحت، ٹیکس میں یہ نمایاں کٹوتی ملک بھر میں صحت کے نظام کو مضبوط بنا رہی ہے۔ اِس سے عوام کے لیے طبی خدمات کی لاگت میں بھی کمی آئی ہے۔