October 17, 2025 9:39 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ اور پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوئے GST بچت اُتسو سے سماج کے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ اور پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوئے GST بچت اُتسو سے سماج کے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ آج GST اصلاحات کی بدولت چھتیس گڑھ کی معیشت کو حاصل ہونے والے فروغ پر رپورٹ پیش کی جارہی ہے۔GST اصلاحات سے چھتیس گڑھ کی سیمنٹ کی صنعت، ڈیری کے شعبے اور چھوٹے کاروبار کو بڑی راحت ملی ہے۔ سیمنٹ پر GST کی شرح 28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کئے جانے سے سیمنٹ کی صنعت کو کافی فائدہ پہنچے گا۔ اِس فیصلے سے تعمیراتی لاگت کم ہوئی ہے، جس سے ہائوسنگ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اضافی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔
اِسی طرح پنیر، دَہی، Yogurt اور چھاج پر عائد GST کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کئے جانے سے ڈبہ بند ڈیری شعبے کو کافی پہنچے گا۔ اس فیصلے سے مانگ میں اضافہ ہوگا، کولڈ چین کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع ہوگی اور خواتین کی قیادت والی دیہی اکائیوں اور ڈیری کی امدادِ باہمی کی تنظیموں کیلئے کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
گزر بسر کے ذرائع مستحکم کرتے ہوئے اور کاروبار کے نئے مواقع وضع کرتے ہوئے GST اصلاحات، شمولیاتی ترقی کے ذریعہ چھتیس گڑھ کو پائیدار سماجی- اقتصادی ترقی کی جانب گامزن کررہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔