وزیراعظم نریندر مودی کَل نئی دلی میں ایم ایس سوامی ناتھن صدسالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ زرعی سائنس میں ایک قدآور شخصیت اور خوراک کی یقینی فراہمی کی پہل کرنے والے پروفیسر سوامی ناتھن کا صد سالہ یوم پیدائش منانے کے لیے، ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن، MSSRF کَل سے سنیچر تک صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس کا اہتمام زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل اور نیشنل اکیڈمی آف ایگری کلچرل سائنسز کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر M.L.Jat نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعظم اس عظیم سائنس داں کے اعزاز میں بھارت سرکار کے زریعے جاری کیے گئے یادگاری سکے اور ٹکٹ کا اجرا کریں گے۔
انھوں نے بھارت کو خوراک کی کمی والے ملک سے اضافی خوراک والے ملک میں تبدیلی کرنے میں پروفیسر سوامی ناتھن کے اہم رول کو نمایاں کیا۔x