اس موقع پر جناب مودی ایک عوامی پروگرام سے خطاب بھی کریں گے۔ کرتویہ بھون وسیع تر سینٹرل وِسٹا پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ یہ سینٹرل سکریٹریٹ کی کئی عمارتوں میں سے پہلی عمارت ہے، جن کا مقصد انتظامی عمل کو منظم کرنا اور تیز رفتار حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرتویہ بھون کو دلّی بھر میں پھیلے ہوئے متعدد وزارتوں اور محکموں کو ایک ساتھ لاکر حکومت کی کارکردگی، جدت طرازی اور باہمی اشتراک وتعاون کو فروغ دینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔×
Site Admin | August 5, 2025 10:50 AM | PM-KARTAVYA BHAVAN
وزیراعظم نریندر مودی کَل نئی دلّی میں کرتویہ پتھ پر، کرتویہ بھون کا افتتاح کریں گے۔