وزیراعظم نریندر مودی کَل نئی دلّی میں قومی شاہراہوں کے دو بڑے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، جن کی لاگت تقریباً 11 ہزار کروڑ روپے ہے۔ اِن پروجیکٹوں میں دوارکا ایکسپریس وِے کا دلّی سیکشن اور اَربن ایکسٹینشن روڈ-2 شامل ہیں۔ اس موقع پر جناب مودی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی راجدھانی کو کشادہ کرنے کے حکومت کے جامع پلان کے تحت اِن پروجیکٹوں کو ڈیولپ کیا گیا ہے، تاکہ دلّی اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک میں کمی کرتے ہوئے اور سفری اوقات کی بچت کرتے ہوے کنکٹی وٹی کو بہتر بنایا جاسکے۔×
Site Admin | August 16, 2025 2:45 PM
وزیراعظم نریندر مودی کَل نئی دلّی میں قومی شاہراہوں کے دو بڑے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، جن کی لاگت تقریباً 11 ہزار کروڑ روپے ہے۔
