June 14, 2025 3:05 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی کَل قُبرص، کینیڈا اور کروشیا کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم نریندر مودی کَل قُبرص، کینیڈا اور کروشیا کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ قُبرص کے صدرNikos Christoduolides کی دعوت پر وزیراعظم مودی کَل قبرص کا سرکاری دورہ کریں گے۔ گزشتہ دو دہائی میں بھارتی وزیراعظم کا قبرص کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ Nicosia میں وزیراعظم، قبرص کے صدر سے گفتگو کریں گے اور Limassol میں کاروباری رہنماؤں سے بھی خطاب کریں گے۔ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو گہرا کرنے اور بحیرہئ روم خطے اور یوروپی یونین کے ساتھ بھارت کی مصروفیات کو مستحکم کرنے کے بھارت کے مشترک عہد کی توثیق ہوگی۔ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں جناب مودی کنیڈا کے وزیراعظم Mark Carney کی دعوت پر جی-7 سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے 16 جون کو کینیڈا میں Kananaskis کا دورہ کریں گے۔ جی-7 سربراہ اجلاس میں وزیراعظم کی یہ لگاتار چھٹی مرتبہ شرکت ہوگی۔ وزیراعظم سربراہ اجلاس سے الگ کئی باہمی میٹنگیں بھی کریں گے۔ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وزیراعظم مودی 18 جون کو کروشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ کسی بھارتی وزیراعظم کا کروشیا کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جو باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ کروشیا کے اس دورے سے یوروپی یونین میں شرکاء کے ساتھ مصروفیات کو مزید مستحکم کرنے کے بھارت کے عہد کی بھی عکاسی ہوگی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔