وزیراعظم نریندر مودی کَل قُبرص، کینیڈا اور کروشیا کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ قُبرص کے صدر Nikos Christoduolides کی دعوت پر وزیراعظم مودی کَل قبرص کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں جناب مودی کنیڈا کے وزیراعظم Mark Carney کی دعوت پر جی-7 سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے 16 جون کو کینیڈا میں Kananaskis کا دورہ کریں گے۔ جناب مودی اِس موقع پر اہم عالمی امور پر خیالات کا تبادلہ کریں گے اور متعدد دو طرفہ میٹنگیں کریں گے۔
اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وزیراعظم مودی18 جون کو کروشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ کروئیشیا کو بھارت- مشرق وسطیٰ- یوروپ اقتصادی راہداری میں ممکنہ شراکت دار ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اُن کا یہ دورہ، بھارت-کروئیشیا تعلقات میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
Site Admin | June 14, 2025 9:47 PM
وزیراعظم نریندر مودی کَل قُبرص، کینیڈا اور کروشیا کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
