وزیراعظم نریندر مودی کَل قومی راجدھانی میں ایشیاء کی ٹیلی مواصلات اور ٹیکنالوجی سے متعلق سرکردہ تقریب، ”انڈیا موبائل کانگریس 2025“ کا افتتاح کریں گے۔ یہ چار روزہ تقریب 8 سے 11 اکتوبر تک نئی دلّی کے یشو بھومی کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب کا مرکزی موضوع ہے، ”بدلاؤ کیلئے اختراع“۔ انڈیا موبائل کانگریس-2025، کا مقصد ٹیلی مواصلات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خود انحصاری اور آتم نر بھر بھارت کو فروغ دینا ہے۔ IMC-2025 کے دوران 6G ایکو نظام، سائبر سکیورٹی، سٹیلائٹ کمیونیکیشن، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھِنگس اور ٹیلی مواصلات مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ٹیلی مواصلات کی وزارت کے مطابق اس تقریب میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ شائقین، 7 ہزار سے زیادہ عالمی مندوبین اور 400 سے زیادہ نمائش کار شرکت کریں گے۔ IMC-2025 کے دوران عالمی سطح کی 6 بڑی چوٹی کانفرنس منعقد ہوں گی، جس کے دوران ڈیجیٹل جدت طرازی کے شعبے کی پیش قدمی کی عکاسی کی جائی گی۔ اِن میں انٹرنیشنل بھارت 6G سِمپوزیم بھی شامل ہے، جہاں بھارت 6G اتحاد کے ذریعہ 6G ریسرچ میں بھارت کی قیادت کو پیش کیا جائے گا۔
Site Admin | October 7, 2025 2:39 PM
وزیراعظم نریندر مودی کَل قومی راجدھانی میں ”انڈیا موبائل کانگریس 2025“ کا افتتاح کریں گے