June 19, 2025 9:51 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی کَل سے بہار، اڈیشہ اور آندھراپردیش کے دو روزہ دورے پر رہیں گے

وزیراعظم نریندر مودی کَل سے بہار، اڈیشہ اور آندھراپردیش کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ بہار اور اڈیشہ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کَل بہار میں سیوان کا دورہ کریں گے اور کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ ریاست میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کی خاطر وزیر اعظم400 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے نئے ویشالی-Deoria ریلوے لائن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے اور اِس راستے پر نئی ٹرین سروس کا جھنڈی دِکھا کر آغاز کریں گے۔ جناب مودی پاٹلی پُتر اور گورکھپور کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑی کا بھی جھنڈی دکھا کر آغاز کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔