وزیراعظم نریندر مودی کَل Svamitva اسکیم کے تحت 58 لاکھ سے زیادہ ملکیت کے کارڈس تقسیم کریں گے۔ جناب مودی، پروگرام کے دوران اسکیم کے مستفدین سے بھی بات چیت کریں گے۔ اِس اسکیم کے تحت گاؤوں یا آبادی والے علاقوں میں مالکانہ حق رکھنے والے ہر فرد کو حقوق کا ایک ریکارڈ سونپا جائے گا۔ پنچایتی راج کی وزارت نے بتایا ہے کہ Svamitva اسکیم کے تحت، زمین کا مالکانہ حق رکھنے والے افراد کو، اُس کا ثبوت فراہم کیا جائے گا، تاکہ وہ اپنی املاک کی قیمت کے اعتبار سے قرض حاصل کرسکیں۔ اس سے املاک سے متعلق تنازعات کو کم کرنے، گاؤں کی سطح پر جامع منصوبہ بندی میں بہتری اور املاک سے متعلق ٹیکس کی وصولیابی میں سہولت بھی پیدا ہوسکے گی۔
نئی دلّی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پنچایتی راج کے سکریٹری وویک بھاردواج نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت Drone کے ذریعے تقریباً تین لاکھ 17 ہزار گاوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے اور ایک لاکھ 37 ہزار کروڑ مربع میٹر رہائشی زمین کا نقشہ تیار کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب تک تقریباً دو کروڑ املاک سے متعلق کارڈس تیار کیے جا چکے ہیں، جو اسکیم پر عملدرآمد کیے جانے میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ×