July 17, 2025 3:34 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی کَل بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی کَل بہار اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ بہار کے اپنے دورے کے دوران وزیراعظم موتیہاری میں 7 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹ ریلوے، سڑک، دیہی ترقی،  ماہی پروری، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ اسی دن وزیراعظم مغربی بنگال جائیں گے، جہاں وہ پانچ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جو تیل اور گیس، بجلی، سڑک اور ریلوے کے شعبوں سے متعلق ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔