ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 21, 2025 3:02 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی کَل بہار اور مغربی بنگال کے دورے پر رہیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی کَل بہار اور مغربی بنگال کے دورے پر رہیں گے۔ بہار کے اپنے دورے کے دوران وزیراعظم، گیا میں تقریباً 13 ہزار کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ گیا اور دلّی کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس اور ویشالی اور Koderma کے درمیان بدھسٹ سرکٹ ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ وزیراعظم 660 میگاواٹ والے بکسر تھرمل پاور پلانٹ کا بھی افتتاح کریں گے، جسے 6 ہزار 880 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ مغربی بنگال کے اپنے دورے کے دوران جناب مودی 5 ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ کولکاتا میں نئے تعمیر کئے گئے سیکشنز پر میٹرو ٹرین خدمات کا بھی جھنڈی دکھاکر آغاز کریں گے۔×