وزیر اعظم نریندرمودی کو قبرص کے اعلیٰ ترین اعزاز Grand Cross of the Order of Makarios IIIسے نوازا گیا۔ Nocosia میں صدارتی محل میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں قبرص کے صدرNikos Christodoulides کے ذریعے انہیں یہ اعلیٰ ترین اعزاز عطا کیا گیا۔ قبرص کے پہلے صدر Archbishop Makarios III کے نام پر دیا جانے والا یہ اعزاز ملکوں کے سربراہان اور ممتاز عالمی لیڈروں کے لیے مخصوص ہے۔ ملکوں کے سربراہان اور ممتاز عالمی لیڈروں کو اُن کے غیر معمولی تعاون کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا جاتا ہے۔تشکر کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ یہ اعزاز صرف اُن کے لیے نہیں بلکہ ایک ارب چالیس کروڑ بھارت کے عوام کے لیے لوگوں ہے۔انھوں نے اِس اعزاز کو اُن کی طاقت اور امنگوں کے لیے شاندار خراج تحسین اور بھارت کی ثقافتی ہم آہنگی اور وسودھیو کٹمبکم یعنی پوری دنیا ایک کنبہ ہے کے قدیم بھارتی فلسفے کا مظہر قرار دیا۔ جناب مودی نے اِس ایوارڈ کو بھارت اور قبرص کے درمیان مضبوط اور مستحکم دوستی کو وقف کیا۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقدار اور باہمی مفاہمت کو اجاگر کیا۔انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ بھارت اور قبرص کے درمیان شراکت داری آنے والے وقت میں نئی بلندیوں کو پہنچے گی۔
Site Admin | June 16, 2025 2:39 PM
وزیراعظم نریندر مودی کو قبرص کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز Grand Cross of the Order of Makarios III سے سرفراز کیا گیا ہے