وزیراعظم نریندر مودی آج صبح کویت کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر کویت کا دورہ کر رہے ہیں۔ پچھلے 43 سال میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا اس خلیجی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ روانہ ہونے سے قبل دیے گئے اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت، کویت کے ساتھ اُن تاریخی تعلقات کی نہایت قدر کرتا ہے، جو برسوں سے پروان چڑھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملک نہ صرف تجارت اور توانائی کے مضبوط شراکت دار ہیں، بلکہ دونوں ملکوں کے امن سلامتی، استحکام اور مغربی ایشیائی خطّے میں خوشحالی کے مفاد بھی مشترک ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ کویت کے وَلی عہد کے ساتھ اپنی ملاقات کے متمنی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی عوام اور خطّے کے مفاد میں مستقبل کی شراکت داری کا روڈ میپ وضع کرنے کا بھی یہ ایک موقع ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کویت میں اُن بھارت نژاد افراد سے ملاقات کرنے کے بھی بیحد متمنی ہیں، جنہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مستحکم کرنے میں زبردست تعاون دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خلیجی خطّے میں کھیل کود کی ایک بڑی تقریب کے افتتاحی پروگرام میں اُنہیں خصوصی طور پر مدعو کرنے کیلئے کویت کی قیادت کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔×