وزیر اعظم نریندر مودی آج رات دیر گئے کینیڈا کے شہر Kananaskis میں G-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی کینیڈا کے دو روزہ دورے پر آج صبح Calgary پہنچے ہیں۔
وزیراعظم G-7 سربراہ کانفرنس کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ یہ مذاکرات مستقبل میں توانائی کی کفایت، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے و سرمایہ کاری کے موضوعات پر کیے جائیں گے، جس کا مقصد بدلتی ہوئی دنیا میں رسائی اور استطاعت کو یقینی بنایا ہے۔ وزیراعظم G-7 سربراہ کانفرنس میں لگاتار چھٹی مرتبہ شرکت کریں گے۔ وہ G-7 اور دیگر مدعو ملکوں کے رہنماؤں، نیز بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے اہم عالمی معاملات پر تبادلہئ خیال کریں گے۔
وزیراعظم سربراہ کانفرنس سے الگ بہت سے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کرنی بھی شامل ہیں۔
اِس دہائی کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی کا، کینیڈا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ 2015 میں اپنے پچھلے دورے میں یہ دو طرفہ تعلقات، دفاعی شراکت داری کی سطح تک آگئے تھے۔ بھارت-کینیڈا تعلقات میں عوام سے عوام کے درمیان مضبوط رشتے، بڑھتی ہوئی تجارت اور سرمایہ کاری، بھارتی طلبہ کی بڑی تعداد میں موجودگی اور سائنس و ٹیکنالوجی اور اختراع کے میدانوں میں تعاون کے زبردست امکانات، اہمیت کے حامل ہیں۔ 2024 میں اشیاء کا دو طرفہ کاروبار 8 ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر کے بقدر تھا، جو صلاحیت سے کافی کم تھا۔ کینیڈا میں بھارتی آبادی کا ایک بڑا حصہ آباد ہے، جو اُس کی آبادی کا تقریباً ساڑھے4 فیصد ہے۔ اِس میں بھارت نژاد کنیڈیائی تقریباً 18 لاکھ لوگ اور 10 لاکھ غیر مقیم بھارتی شامل ہیں۔