January 2, 2026 10:41 AM | PM Relics

printer

وزیراعظم نریندر مودی کل نئی دلّی میں بھگوان بدھ سے وابستہ پوَتر باقیات کی عظیم بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کرینگے۔

وزیراعظم نریندر مودی کَل نئی دلّی میں بھگوان بدھ سے وابستہ پوتر Piprahwa باقیات پر ایک عظیم بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 1898 میں دریافت ہوئے Piprahwa باقیات ابتدائی بدھ اِزم کے آثار قدیمہ کے مطالعہ کے سلسلے میں ایک مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔

یہ نمائش نئی دلّی میں Rai Pithora ثقافتی کمپلیکس میں ہوگی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب نئی دلّی کے نیشنل میوزیم اور کولکاتا کے انڈین میوزیم میں محفوظ Piprahwa باقیات ایک جگہ یکجا ہوں گے، جنہیں ایک سے زیادہ صدی پہلے حاصل کیا گیا تھا۔ 1898 میں Piprahwa باقیات کی دریافت کی گئی تھی اور یہ بھگوان بدھ سے وابستہ سب سے شروعاتی اور تاریخی باقیات کا درجہ رکھتے ہیں۔ آثار قدیمہ کے شواہد Piprahwa کو قدیم Kapilavastu سے منسوب کرتے ہیں، جو وہ مقام ہے، جہاں نِروان حاصل کرنے سے پہلے بھگوان بدھ نے اپنی شروعاتی زندگی گزاری تھی۔ یہ نمائش بھگوان بدھ کی تعلیمات سے وابستہ بھارت کے گہرے اور مسلسل رابطے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کے مالا مال روحانی اور ثقافتی ورثے کو تحفظ فراہم کرنے کے وزیراعظم کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔