October 14, 2025 3:39 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی کا اعلان کردہ جی ایس ٹی بچت اُتسو، جو پچھلے مہینے کی بائیس تاریخ سے شروع ہوا، پورے ملک کیلئے فائدے مند ثابت ہورہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کا اعلان کردہ GST بچت اُتسو، جو پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوا، پورے ملک کیلئے فائدے مند ثابت ہورہا ہے۔ ہمارے نامہ نگار آج جموں وکشمیر کی مختلف صنعتوں کو بااختیار بنانے والی GST اصلاحات پر ایک رپورٹ پیش کررہے ہیں۔

نئی GST اصلاحات سے، جموں و کشمیر کی روایتی صنعت اور مقامی معیشت کو تقویت ملی ہے۔ نظر ثانی شدہ GST کی شرحوں سے روایتی اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جس سے مقامی لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اصلاحات مرکز کے زیر انتظام علاقے کی کاریگری اور سیاحت کے شعبوں میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ نئی GST کے تحت پشمینا اور Kani Shawls، Papier- Mache، بسولی پینٹنگ اور اخروٹ کی لکڑی سے بنے اشیاء پر پہلے کے 12 فیصد کے مقابلے اب 5 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔ ٹیکس کی شرحوں میں ہوئی اِس کمی سے مقامی اور عالمی بازاروں میں فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ اِسی طرح ہوٹل کی شرحوں میں 7 ہزار 500 روپے تک کے ہوٹل پر اب پانچ فیصد ٹیکس ہے، جس سے اب زیادہ سیاح آرہے ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔